
- Advertisement -
خضدار اور اس کے مضافاتی علاقی بادل دل کھو ل کر بر سیں ندی نالوں میں طغیانی آگئی وادئی خضدار کے حسن میں کو بادلوں نے دو بالا کردیا دن کے آخری حصہ میں ہونے والے خنک بارش سے بچے جوان بو ڑہے خوب لطف اندوز ہوئے بچے بارش کے پانی سے کھیلتے رہے ۔خضدار شہر میں ہفتہ کے روز ہونے والے بارشوں نے شہری زندگی کو بری طرح مفلوج کردیا پورا شہر زیب آب آگیا بازاروں میں پانی جمع ہونے کے بعد دکانداروں کو نقصانات ہوئے ان کے قیمتی اشیاءپانی پہنچنے کی وجہ سے بھیک گئے جبکہ گٹروں کے اگلنے کی وجہ سے شہر میں نکاسی کا پانی و انسانی فضلاروڈوں و گلیوں میں بہنے لگیں جس کی وجہ سے پورا شہر تعفن زدہ ہوگیا خضدار میںکروڑوں روپیہ کی لاگت سے سیوریج کے لائن بچھا ئے گئے تھے جو ایک ہی بارش کے بعد مکمل طور پر ناکارہ ہوگئے گند گیوں کے ابلے کے بعد شہر میں مکھی مچھروں کی کثرت ہے جن کے کاٹنے سے ملیریا کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ تعفن کی وجہ سے آشوب چشمہ معدہ اور آنت کے بیماریوں میں بھی شدت اضافہ ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار محمد الیاس کبزئی نے ضلع خضدار میں تسلسل کے ساتھ ہونے والے بارشوں کی وجہ سے شہریوں کو محطاط رہنے کی ہدیات جاری کی ہے محمد الیاس کبزئی نے کہا ہے انہوں نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ وہ ندی پانی کے ریلوں والے علاقوں میں سفر نہ کریں اور ندی نالوں کے قریب رہنے والے آبادی محفوظ مقامات پر منتقل ہو ں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ضلعی انتظامیہ کو فوری اطلاع کی جائے ۔