
- Advertisement -
بلوچستان کے ضلع کوہلو میں طوفانی بارش، ندی نالوں میں طغیانی کے باعث پیش آنے والے حادثات میں خاتون اور بچی سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں طوفانی بارش سے ندی نالوں میں طغیانی سے مختلف دیہاتوں کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کوہلو میں ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والی طوفانی بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آگئے ہیں بلکہ طوفانی بارش سے کئی مکانات کی چھتیں اور دیواریں منہدم ہوگئیں، مری کالونی، مدینہ کالونی میں دیوار اور چھت گرنے سے خاتون اور بچی سمیت 3افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔شہر میں سیلابی ریلے کے باعث کئی علاقوں میں گھروں کے اندر پانی داخل ہوگیا، صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔