قلعہ عبداللہ:مسافر کوچ اور پک اپ گاڑی میں تصادم

0

- Advertisement -

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں تیز رفتار مسافر کوچ اور گاڑی میں تصادم ، مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والے پک اپ (بائی فور) گاڑی پر چڑھ گیا ، گاڑی میں سوار تمام 6 افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ، تین کرینیں کوچ اٹھانے میں مصروف ۔ اطلاعات کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علی زئی کے قریب کوئٹہ سے چمن جانے والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والے پک اپ پر چڑھ گیا جس کے بعد فوری طو رپر کوچ کو گاڑی سے ہٹانے کے لئے کرینیں طلب کرلی گئیں ، گاڑی میں سوار تمام 6 افراد کے جاں بحق ہونے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ، 3 کرین کوچ کو ہٹانے میں مصروف ہے ، ابتدائی طور پر 2 لاشوں کو نکال گیا تھا جبکہ باقی کو بھی نکالنے کے لئے ریسکیو کاکام جاری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.