پشین‘سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،3اہلکار زخمی

0

- Advertisement -

پشین کے قریب کلی علیزئی ملیزئی روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،تین سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پشےن کے علاقے علیزئی ملیزئی روڈ پر ایف سی کی گاڑی کو دہشتگردوں نے ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا ۔زوردار دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے کوئٹہ ریفرر کردیا گیا بارودی مواد سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا ۔ پولیس اور لیویز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.