اگست ہوتے ہی کوئٹہ سبز ہلالی پرچموں سے دلہن کی طرح سجنا شروع

0

- Advertisement -

اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی جہاں پورے ملک کو سبز ہلالی پرچموں سے دلہن کی طرح سجایا جاتا ہے وہی کوہلو میں بھی زندہ دلان کوہلو اپنی بساط سے بڑھ کر یوم آزادی منانے کے لئے خو ب تیاریاں کررہے ہیں مین بازار ‘صدر بازار‘مری بازار سمیت شہر کے مختلف مارکیٹوں میں دکانداروں نے یوم آزادی کی مناسبت سے مختلف جگہوں پر اسٹال لگائے جہاں بیجزز ‘سبز ہلالی پرچم اور ٹی شرٹ کی فروخت زور شور سے جاری ہے اس سال یوم آزادی منانے کے لئے جہاں محکمہ سپورٹس اپنی تیاریوں میں مصروف ہیں وہی ایف سی بلوچستان نے بھی یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں شروع کردی محکمہ سپورٹس آفیسر جمعہ خان مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کی مناسبت سے ڈی جی سپورٹس کی خصوصی ہدایت پر جشن آزادی فیسٹول کا آغاز 4اگست سے کیا جارہا ہے جس میں فٹ بال ‘کرکٹ ‘تیرکمان گھوڑی بال ‘سمیت دیگر علاقائی کھیل ہوں گے طلبا اور سول سائنٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارے بزرگوں نے قربانی دیکر ہمیں یہ ملک دی ہے اورآج ہم ایک آزاد ملک کی حیثیت سے زندگی بسرکررہے ہیں ہر سال کی اس میں بھی ایف سی بلوچستان کے ساتھ مل کر یوم آزادی جوش و جزبہ کے ساتھ بھر پور طریقے سے منائیں گے یوم پاکستا ن منانے کے لئے جہاں اہلیان کوہلو پرجوش ہیں وہی پر ایف میوند رائفلز کی جانب سے بھی یوم پاکستان کی مناسبت سے 8000فٹ بلندی پر واقع کوہ جاندران میں 200فٹ سبز ہلالی پرچم کو برقی قہمقوں سے سجایا گیا ہے جبکہ ایف سی ضلعی ہیڈ کوارٹر اور تمام چیک پوسٹوں سمیت مختلف عمارتوں پر کمانڈنٹ کی جانب سے بڑے بڑے پرچم لہرائے جائیںگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.