خضدار بلوچستان کا دل،مثالی شہر بنائینگے، یونس عزیز زہری

0

- Advertisement -

جمعیت علماءاسلام کے مرکزی مجلس عمومی کے ممبر رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ خضدار بلوچستان کا دل کاروبار کے اعتبار سے انتہائی تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والا شہر ہے اس شہر کی ضرورتوں کو آبادی و ترقی کی تناسب سے پورا کرنے کی ضرورت ہے جس کی تکمیل کے لئے منصوبہ بندی کی ضرورت خضدار شہر اور اس کے قریبی ملحقہ علاقوں میں پینے کے پانی کی شدت سے کمی ہے زیر زمین پانی کی سطح کو بلند کرنے کے لئے ڈیمز بنانے کی ضرورت ہے حکومت بلوچستان کی جانب سے بد قسمتی سے خضدار کو اس کی اہمیت نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے ان خیالات کا اظہار میر یونس عزیز زہری اپنے رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ خضدافیروز آباد ، نال ، گریشہ ،کودہ کوڑاسک کے لوگوں کے ہزاروں لو گوں جس اعتماد کا اظہار مجھ پر کیا مجھے ووٹ دی اس کا تقاضہ یہ ہے کہ میں ان کی خدمت کروں اور یہ خدمت کرنا ان لوگوں پر احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے انہوں نے گرچہ ان کی کوششوں سے انشاءاللہ پی ایس ڈی پی میں کروڑوں روپیہ کے اسکیمات شامل ہیں لیکن اس کے با وجود ضلع خضدار کے ساتھ صوبائی حکومت کی جانب سے انصاف نہیں کیا جارہا ہے خضدار کے نمائندوں کو اپوزیشن میں ہونے کی وجہ سے اہمیت نہیں دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش بہت خطرناک ہوگی بد قسمتی سے بلوچستان میں ایک ایسی حکومت قائم ہوئی جو نو وارد تھی جس کا جمہوریت میں کوئی کردار نہیں تھا اس لئے اس حکومت کو جمہوری اقدار کا کوئی قدر نہیں میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام ایک جمہوریت پسند جماعت ہے ہم نے ہمیشہ جمہوری اداروں کے استحکام کی بات کی ہے اور آئندہ بھی یہی بات کریں گے انہوں نے کہا ہمارا منشور اللہ کی عبادت رسول اللہ صلی اللہ کی اطاعت اور بلا تفریق پوری انسانیت کی خدمت ہے ہم اپنے منشور کے تحت بلا تمیز رنگ و نسل یہاں کے لوگوں کی خدمت کا فرض ادا کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.