
- Advertisement -
بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے بغاﺅمیں میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاںبحق ہوگئے ہیں۔لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بارکھان کے علاقے بغاﺅکے گاﺅں تکھڑا میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 2بچے دس سالہ قاسم اور بارہ سالہ خیر بی بی جاںبحق ہوگئے ہیں ،جاںبحق ہونے والے دونوں بچے آپس میں بہن بھائی ہیں ۔لیویز کے مطابق بہن کنویں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہوگئی جب کہ بھائی بہن کو بچاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہوگیا لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی جاری ہے ۔