
- Advertisement -
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ایوان بالا میں آج ووٹنگ(خفیہ رائے شماری)ہوگی ۔ایوان بالا میں اس وقت کل سینیٹرز کی تعداد103ہے حکومت اور اتحادی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی حمایت کررہے ہیں جن کو ایوان میں 36سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے جبکہ اپوزیشن کو65سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے ۔جماعت اسلامی نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے سے الگ رہنے کا فیصلہ کیاہے ،جماعت اسلامی کے سینیٹرز کی تعداد2ہے ، متحدہ اپوزیشن نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے اپنا مشترکہ امیدوار نامزد کیاہے