صوبائی وزیر نور محمد دمڑ کا دورہ سول ہسپتال، بم دھماکہ کی زخمیوں کی عیادت

0

- Advertisement -

صوبائی وزیرپی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نورمحمد خان دومڑ نے کوئٹہ سول ہسپتال ٹراما سنٹر کا دورہ کیا جہاں پر باچاخان چوک کے قریب بم دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی ۔ کوئٹہ بم دھماکہ میں شہید ہونے والوں میں سے 2کا تعلق ضلع زیارت سے تھا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے شہید ہونے والوں کاآخری دیدار بھی کیا۔ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ٹراما سنٹر کا دورہ کرنے کے موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ابڑو بھی اس موقع موجود تھے ۔ نور محمد دومڑ نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ بم دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال میں تمام طبی سہولیات فراہم کریں اور ساتھ ہی ایم ایس کو ضلع زیارت سے تعلق رکھنے والے دو شہدا کی جسدخاکیوں کو زیارت پہنچانے کےلئے ایمبولنس فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی جوکہ ایم ایس نے فوری طورپر زیارت کے دو شہدا کی جسد خاکیوں کو بزریعہ سرکاری ایمبولنس زیارت روانہ کردیا گیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ باچاخان چوک کے قریب بم دھماکہ پر گہر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والوں کا مذہب نہیں ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ کو مزید کرکے مٹھی بھر دہشت گردوں کو جلد انکے انجام کو پہنچائے گے انہوں نے کہاکہ قوم ملک پاک فوج ، ایف سی، پولیس لیویز فورس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے اور ملکر ان دہشت گردوں کا خاتمہ کرینگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دومڑ نے شہدا پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید اہلکاروں نے اپنے جانوں کی قربانیاں دے کر ملک صوبے کے عوام کی جان ومال کی تحفظ کررہے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے کہاکہ دھماکہ کے زخمیوں کو علاج معالجہ کی تمام طبی سہولیات حکومت بلوچستان فراہم کرے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.