کوئٹہ :دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

0

- Advertisement -

کوئٹہ میں باچاخان چوک پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق باچا خان چوک دھماکے کا مقدمہ کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹ (سی ٹی ڈی) تھانہ میں ایس ایچ او سٹی تھانہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ مقدمے میں دہشت گردی، بارودی مواد، قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔واضح رہے گزشتہ روز کوئٹہ کے وسط میں باچاخان چوک کے قریب پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.