
- Advertisement -
اوستہ محمدمیں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ مقامی پولیس نے خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر ناکہ بندی کر کے کوئٹہ سے آنے والی کار پر چھاپہ مار کر چرس اور کرسٹل برآمد کر کے منشیات فروشی کے الزام میں 2 افراد کو گرفتارکر لیا ایس ایچ او سٹی محمد یسٰین جمالی نے علیٰ الصبح خانپور پل پر ناکہ بندی کر کے اوستہ محمد آنے والی مہران کار کو روک کر تلاشی لی جس میں مبینہ طور پر بارہ کلو گرام چرس اور تین پڑیاں کرسٹل برآمد کر کے منشیات فروشی کے الزام میں دو افراد سلطان شاہ اور غلام شبیر کو نارکوٹیکس ایکٹ کی دفعہ 9-cکے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے پولیس منشیات سمکلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ کار بھی قبضے میں لے لی ہے ۔