
- Advertisement -
امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس کے لیے صوبائی حکومت سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں اور افسران کی تربیت اور انہیں جدید اسلحہ سے لیس کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ اینٹی ٹیررسٹ فورس ٹریننگ اسکول جوانوں کی تربیت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے قابل قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔بلوچستان پولیس، لیویز اور بلوچستان کانسٹیبلری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، امن وامان کے قیام اور بلوچستان کے عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں ہیں۔تربیت حاصل کرنے کے بعد پاس آو¿ٹ ہونے والے جوان لگن، محنت اور حب الوطنی کے جزبہ کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ نے اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول میں دسویں تربیتی کورس کے پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کے پ±روقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں آئی جی پولیس محسن حسن بٹ، ایڈیشنل آئی جی جہانزیب جوگیزئی، کمانڈنٹ بی سی نعیم اکرم، کمانڈنٹ اے ٹی ایف سکول کرنل ریٹائرڈ اسد فاروق، آئی جی جیل خانہ جات محمد یوسف و دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ اے ٹی ایف ٹریننگ سکول پہنچنے پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کا پرتپاک استقبال کیا گیا، انہیں بلوچستان پولیس، لیویز اور بلوچستان کانسٹیبلری کے چاق و چوبند جوانوںکے دستوں نے سلامی بھی پیش کی۔ اس موقع پر ایگل فورس، پولیس،لیویز، بی سی اور اے ٹی ایف کے جوانوں نے اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے مختلف ڈرل بھی پیش کیئے جس میں رائفل شوٹنگ، پریڈ، ریسکیو آپریشن ڈرل، گھڑسواری شامل تھے۔مزید برآںصوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس و دیگر سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گراں قدر قربانیاں دیں ہیں، انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اپنے موجودہ معیار اور روایات کو برقرار رکھتے ہوئے امن و امان کی بحالی ملک دشمنوں اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں آگے بھی بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ پولیس، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے جوانوں اور افسران کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔صوبے میں امن و استحکام کی بحالی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید اہلکار اور افسران ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے بہترین ٹریننگ کے انعقاد پر آئی جی پولیس محسن حسن بٹ اور کمانڈنٹ کرنل ریٹائرڈ اسد فاروق کے خدمات کی تعریف کی۔تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے پولیس، لیویز اور بی سی کہ ہونہار اہلکاروں میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر اسناد اور نقد انعامات بھی تقسیم کیئے۔ صوبائی وزیر داخلہ کو آئی جی بلوچستان پولیس نے سوینئر بھی پیش کیا۔