
- Advertisement -
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے دشت تیرہ میل میں کنویں سے لاش برآمدکرلی گئی ہے ۔ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے دشت تیرہ میل میں کنویں سے ایک شخص کی لاش برآمدکرلی گئی لاش کو ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ان کی شناخت محمد مدثر ولد محمد سلطان سکنہ کلی الماس کے نام سے ہوگئی ہے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔مزیدکارروائی جاری ہے ۔