
- Advertisement -
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ ڈگری کالج کے قریب دیوار گرنے سے خاتون جاںبحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے نوجوان جان کی بازی ہارگیاہے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سریاب روڈ ڈگری کالج کے قریب دیوار منہدم ہونے سے ایک خاتون جاںبحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 5افراد زخم ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے نوجوان کی لاش پانی سے نکال لی گئی ہیں جس سے شناخت اور ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔