
- Advertisement -
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والے بارش سے میٹروپولٹین کارپوریشن کی شہر کو صاف رکھنے کے دعوﺅں کی قلعی کھل گئی ہیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے وسطی اور نواحی علاقوں میں شاہراہیں اور گلی کوچیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں بلکہ لوگوں کیلئے سڑکوں کو پار کرنا بھی چیلنج بن گیا ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سہ پہر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں تیز باد وباران کا سلسلہ شروع ہوا گرج چمک کے ساتھ ہونے والے بارش کے باعث چند ہی منٹوں میں سڑکیں دریاﺅں کا منظر پیش کرنے گلیں بلکہ ناقص سیوریج لائنوں میں پڑے پلاسٹک تھیلوں اور کیچڑ سڑکوں پر بہنا شروع ہوا جس کی وجہ سے صرف کوئٹہ کے وسطی علاقے جناح روڈ ،پرنس روڈ ،کواری روڈ،میکانگی روڈ،کاسی روڈ ودیگر میں کچرے کے باعث بدبو سے اہلیان علاقہ اور راہ گزرتے لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا بلکہ سڑکوں پر کھڑے اور بہتے پانی کی وجہ سے خواتین بچوں اور بزرگوں سمیت دیگر لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا بارش کے باعث میٹروپولٹین کارپوریشن کی جانب سے شہر میں صفائی نظام کی بھی قلعی کھل گئی کیونکہ چند منٹ کی بارش کے باعث سڑکوں پر بہتا گندا پانی اور پلاسٹک تھیلے عوام کی مشکلات میں اضافہ کرگئے دوسری جانب فٹ پاتھوں پر کھڑے بجلی کے کھمبے بھی عوام کے سر پر لٹکی تلوار کی مانند رہے ،صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں بھی نشیبی علاقے زیرآب آگئے بلکہ ندی نالوں میں زبردست طغیانی دیکھنے کو ملی ،یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کوئٹہ شہرمیں گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کرتے ہوئے عوام کو متنبہ کیاتھاکہ وہ نشیبی وپہاڑی علاقوں کا رخ کرنے سے گریز کریں کیونکہ انہیں سیلابی ریلوں کے باعث مشکلات کاسامنا کرناپڑ سکتاہے ،بارش کے باعث حبس میں اضافہ ہوا بلکہ شہر میں بجلی کی آنکھ مچولی کا بھی سلسلہ چل پڑا اس کے علاوہ درجنوں ٹیلی فون بھی پانی کے باعث خاموش ہوگئے ۔