خضدار: قیمتی اراضی پر لینڈ ما فیا کا قبضہ گیر ی میں اضافہ

0

- Advertisement -

خضدار شہر میں قیمتی اراضی پر لینڈ ما فیا کا قبضہ گیر ی میں انتہائی شدت کے ساتھ اضافہ ہوگیا ہے جس تیزی کے ساتھ سرکاری و غیر سرکاری اراضی پر قبضہ کیاجارہا ہے اس تناسب کو دیکھا جائے تو آئندہ چند سالوں میں لوگوں کو مردہ دفنا نے اور سر چھپانے کی جگہ نہیں ہوملیگی طاقت ور گروہ جو کہیں بھی نظر انے والی زمین پر قبضہ کو اپنا حق تصور کرتا ہے اس کے اس حق کی ادائگی میں ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس یا پسِ دیوار ان کا شریک ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی غریب کے کدال یاگینتی کی حرکت پر ان کے کارندے اس جگہ پر پہنچ کر اس کو پابند سلاسل کرتے ہیں ہیں لیکن بھاری مشینوں کے ساتھ کام کرنے والے لینڈ ما فیھا ان کو کیوں نظر نہیں آتی ہے شاید ان لوگوں کے ساتھ جادو کا ایک ایسا منتر ہوتا ہے جو ان کو ان کے گڑ گڑانے والے بھاری مشینری کے ساتھ دیکھتے آنکھوں اور سنتے کانوں سے اوجھل کردیتا ہے یا پھر کوئی اور جادو ہے جو ہر طمع والی کی آنکھ کو خیرہ کردیتا ہے ہمارے ذمہ دارشخص کو ایک قیمتی اراضی کے الا ٹ منٹ بدلے کے لئے کراچی میں ایک تیار فلیٹ کی پیش کش کی گئی دی ہمیں کامل یقین ہے کہ اس نے اس پیش کش کو مسترد کردیا ہو لیکن یہ بھی تو ہے کہ بھلا ایسے احسان کو کس طرح فراموش کیا جا سکتا ہے خضدار کے سر کاری رہائشی اسکیم ٹاﺅن شپ کے آدہے حصہ پر قبضہ ہو چکا ہے باقی مادہ آدہے کے ایک تہائی پر لینڈ ما فیھا کے ایک اہم سر غنہ نے سرخ لیکر کھینچ لیا ہے کیا مجال ہے کہ اس لکیر کو کوئی ادہر ادہر کر سکے سابقہ دور میں ڈویثرن کے ایک ذمہ دار نے ایسی غلطی کی تھی اور لکھا تھا کہ لینڈ ما فیھا اور اہم سر کاری شخصیات کی جانب سے قیمتی سرکاری اراضی کو اونے پونے بیچا جارہا ہے اس کو ایسی سزاملی جس کاوہ صحیح حق دار تھا خضدار جو انتہائی تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والا شہر ہے اگر اس ترقی کے ساتھ لینڈ مافیھا کی ترقی جاری رہا تو مستقبل میں اس شہر کے حکومتی ضرورتوں کے لئے اراضی نا پید نہیں ہوگی بلکہ چائنا اور بہت سارے دیگر ممالک کی طرح اپنے مردوں کو جلانا یا دریا برد کرنے لئے مجبور ہونگیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.