
- Advertisement -
بلوچستان کے ضلع خضدار میں باران رحمت برسنے سے شہریوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی گرمی کے ستائے بچے بوڑھے اور نوجوان سڑکوں پر نکل کر بارش سے لطف اندوز ہونے لگئے جبکہ شہریوں نے بارش کا مزہ دوبالا کرنے کیلئے اپنے عزیز اقارب کو فون کرکے خوشیاں بھانٹنے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق ان دنوں ضلع خضدار شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں پر دوپہر کے وقت بازاراں سنسان ہوتے ہیں جبکہ میں شاہراﺅں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے لیکن گزشتہ روز بادل برسنے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے گرمی کی شدت میں کمی سے شہریوں نے سک کا سان لیا دوسری جانب منچلوں نے بارش کا مزہ دوبالا کرنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے خوب ہلہ گولہ کرنے لگئے بہت سے شہریوں نے بارش کا مزہ دوبالا کرنے اور اپنے خوشیوں میں اپنے رشتہ داروں کو شامل کرنے کیلئے بارش کے معلومات فراہم کرنے لگے۔