غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند کیا جائے

0

- Advertisement -

ہمارے علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند کیا جائے ورنہ قمبرانی روڈ اور کرانی روڈکو آمد رفت کیلئے بند کردیں گے جس کا ذمہ دار واپڈا حکام ہے ان خیالات کا اظہار طویل ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے متاثر علاقوں جن میں کلی جیو،کلی جہلم کاریز،کلی چاکر خان،کلی قمبرانی،کلی کرانی،کلی خلی، و گرد نواح کے رائشیوں نے کیا ہے ان کا کہنا ہے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کلی جیو،کرانی،کلی قمبرانے،کلی چاکر خان،ممتاز ٹاون،شاہ جی چوک، دیگر محلقہ علاقوں میں رات بھر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جس سے لوگوں کو اس شدید گرمی میں بہت زیادہ مسائل در پیش ہے رات بھر کوئی سو نہیں سکتا ہے جبکہ بچے صبح اسکول بھی ٹائم پر نہیں جاسکتے ہیں انہوں نے کہا گزشتہ رات بھر بخلی ٹو فیز رہا ہے جس سے نہ پھنکے چل سکتے تھے نہ کوئی فریج بلکے قیمتی اشیاء جل بھی گئے سات گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے اس کے بعد بھی چھ چھ گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جو بجلی آ بھی جاتی ہے تو بار بار ٹرپ کرنے سے قیمتی اشیاء جل گئے جن سے ہزاروں کے نقصان ہوئے علاقہ مکینوں نے کہا ہے اگر یہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند نہیں کیا گیا تو ہم احتجاجا قمبرانی اور کرانی روڈ کو آمد رفت کیلئے بد کردیں گے جو بھی نقصان ہوگا اس کی تمام ذمہ داری متعلقہ واپڈا حکام پر عائد ہوگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.