کوئٹہ:نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

0

- Advertisement -

کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق نواں کلی کے علاقے آخری سٹاپ پر واقع موبائل دکان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 بھائی عبدالسلیم اور مالک زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔ واقعہ سے متعلق مزید تفتیش پولیس کررہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.