بلوچستان بھر میں آج شٹرڈاﺅن ہڑتال ہوگا

0

- Advertisement -

مر کزی انجمن تا جران بلو چستان رجسٹرڈ کے صدر عبدالرحیم کا کڑاور دیگر عہدیداروںنے اپنے بیان میں کو ئٹہ سمیت بلو چستان بھر کی تا جر برادری سے جبری اور شہری ٹیکسز کے خلا ف اپنا کا روبا ر بند رکھ کر سلیکٹڈ حکومت اور آ ئی ایم ایف کے ڈکٹیشن پر چلنے والے ایف بی آ ر پر واضح کر دیں کہ ہم پا کستان بھر کے تا جر متحد اور ایک آوازہیں ہم تا جروں اور عوام النا س پر ایسا بوجھ ڈالنے کی قطعا اجا زت نہیں دیں گے جن کے اٹھا نے کے عوام متحمل نہیں ہو سکتے ۔ہم یہ بھی واضح کر نا چا ہتے ہیں کہ ہم ٹیکس دینا چا ہتے ہیں مگر ایف بی آر ٹیکس نہیںلینا چا ہتی وہ دانستہ طو ر پرنئے اور پیچیدہ ٹیکس لا گو کر کے رشوت کے دروازے کھو لنا چا ہتی ہے جبکہ ہما را مو قف ہے کہ ٹیکس کے نظا م کو آسان اور سادہ بنا یا جا ئے تا کہ تا جر یو ٹیلیٹی بل کی طرح بنک میں جا کر اپنا ٹیکس جمع کر ے ہمیں ایف بی آر کے بھیڑیوںسے نجا ت دلا ئی جا ئے ۔ہما را مطا لبہ ہے کہ ٹیکسوں کی تعداد میں اضا فہ کی بجا ئے ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضا فہ کیا جا ئے مگر وہ تب ممکن ہے کہ ٹیکس کے طریقہ کا ر کو آسان اور سہل بنا یا جا ئے مو جو دہ ٹیکسز میں تا جر اور ایف بی آر کو ما رکیٹوں میں دست و گریبان کر دیا گیا ہے ان ظا لما نہ اور جبری ،شہری ٹیکسز کے خلا ف آل پا کستان انجمن تا جران نعیم گروپ کی میز با نی میں تما م تا جر تنظیموں کی کل جما عتی کانفرنس منعقد ہو ئی جس میں ظا لما نہ ٹیکسز کے خلا ف ملک بھر میں 13جو لا ئی بروز ہفتہ مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال کا اعلان کیا گیا اس سلسلے میں مر کزی انجمن تا جران بلو چستان نے صو بہ کے تما م شہروں سے را بطے مکمل کر لئے ہیں اور آ ج بروز ہفتہ ملک بھر کی طرح پو رے بلو چستان میں بھی مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتا ل ہو گا بلکہ صبح 10بجے با چا خان چو ک کو ئٹہ سے ایک احتجا جی ریلی نکا لی جا ئے گی تا جروں سے اپیل ہے کہ وہ شٹر ڈاﺅن ہڑتا ل اور ریلی میں بھر پور شرکت کو یقینی بنا ئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.