قائدین جھوٹے اور من کھڑٹ مقدمات سے نہیں ڈرتھے، میر علی مدد جتک

پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرحاجی میرعلی مددجتک نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے قائدین نہ پہلے جھوٹے اور من کھڑٹ مقدمات سے نہ ڈرھے ہیں اور نہ ہی اب ڈرینگے، ملک میں سیاسی اور بدترین معاشی بحران کی وجہ سے عوام کاحکومت سے اعتماد اٹھ چکاہیں عمران خان اپنے ناکامیوں کو دوسروں پرالزامات عائدکرکے چھپانے کی ناکام کوشش کرہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جتک ہاوس کوئٹہ میں آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے پٹرول ادویات گیس بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیران بن چکی ہے اور عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹیڈ وزیراعظم اور ان کی کابینہ عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنی تمام تر صلاحیتیں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگانے کیلئے بروئے کارلارہے ہیں لیکن انہیں ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحدہے اگر چیئرمین نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی کال دے دی تو پورے ملک سے پارٹی کے جیالے حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونگے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close