بلوچستان ترقی اور امن استحکام کی جانب گامزن ہے،میر ضیاءاللہ لانگو

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگو نے کہاہے کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں صوبہ ترقی اور امن استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی صوبہ کے دیرینہ مسائل کوحل کرنے کیلئے انتہائی سنجیدہ اقدامات اٹھارہے ہیں ان مسائل میں امن امان کا دیرپاقیام ،تعلیم ،صحت ،صوبے میں پائے جانے والے قدرتی وسائل کاصوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے درست استعمال بہترمنصوبہ بندی اور حکمت عملی سے صوبہ کے آمدن اور محصولات میں اضافہ صوبائی حکومت کابنیادی مقصدعوام اور صوبے کواپنے پیروں پرکھڑاکراناہے ۔ ان خیلات کااظہار صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو نے میراحمدیارخان پریس کلب کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی اور حکومت میں شامل دیگرجماعتوں کے ارکان کو وزیراعلی بلوچستان کی شکل میں مضبوط قیادت پراعتمادہے وہ جانتے ہیں کہ سابق ادواروں میں حکومت کی غلط پالیسیوں اور فیصلوں کی وجہ سے صوبے کو کثیرجہتی مسائل کے دلدل میں جھونکاگیاہے وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی مضبوط اور دیانتداری قیادت درپیش مسائل کوحل اور صوبے کی ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت انقلابی اقدامات اور بہترمنصوبہ بندی کی بدولت اپنی پانچ سالہ مدت میں صوبہ کے عوام کی تقدیربدل دےگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close