کوئٹہ:پہلی حج پرواز 150عازمین حج کو لیکر جدہ روانہ ہوگئی

ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے بھی حج پروازیں شروع ہوگئی پہلی حج پرواز 150عازمین حج کو لیکر جدہ روانہ ہوگئی ۔پی آئی اے حکام کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر کی طرح سے کوئٹہ سے بھی حج پروازیں شروع ہوگئی گزشتہ رات کو 10بج کر 20منٹ پر پہلی حج پرواز 150عازمین حج کو لیکر جدہ روانہ ہوگئی ،پی آئی اے حکام کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت کوئٹہ سے جدہ کے لیے 55پروازوں کے ذریعے 8ہزا ر 2سو عازمین حج کو پہنچایا جائے گاعازمین حج میں سرکاری اسکیم کے تحت پانچ ہزار اور پرائیویٹ اسکیم کے تحت تین ہزار دو سو عازمین حج شامل ہیں،حکام کے مطابق پرائیویٹ عازمین کے لیے حج پروازوں کا سلسلہ 19جولائی سے شروع ہوگاکوئٹہ سے پی آئی اے کا حج فلائٹ آپریشن پانچ آگست تک جاری رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close