خضدار:مسافر کوچ کو حادثہ 3افراد جاں بحق،مچھ،ٹریفک حادثہ 4افراد زخمی دکی میں کانکن جاں بحق

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کرخ کے قریب مسافر کوچ بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3افراد جاںبحق جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیاہے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز خضدار کے علاقے کرخ کے قریب سندھ سے خضدار آنےو الی کوچ بے قابوہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں پنجاب کے ضلع چکوال کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 3افراد مسعود ،اکرام اور محسن اعوان جاںبحق جبکہ فیاض اعوان زخمی ہوگیاہے ،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں ٹریفک حادثے میں 4افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ضلع بولان کے علاقے مچھ میں ٹریفک حادثے میں 4افراد محمد یوسف ولد جمال الدین ،سدرہ زوجہ رانو خان ،قاسم جان ولد رانو خان ،عاصمہ بی بی ولد محمد یوسف سکنہ مورو سندھ زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو فوری طورپر ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیاگیاہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے ۔مزیدکارروائی جاری ہے ۔ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں کوئلہ کان میں مٹی کاتودہ گرنے سے ایک مزدور جاںبحق ہوگیاہے لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ضلع شیرانی میں واقع مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مزدور جاںبحق ہوگیاہے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں لاش کی شناخت عمر صادق کے نام سے ہوئی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی علاقے سوات روانہ کردیاگیاہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close