
- Advertisement -
ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ترجمان نے اپنے ٹیوٹر پیغام میں بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں میں سریاب روڈ کی توسیع، مشرقی و مغربی بائی پاس کے لئے لنک روڈ ،سریاب روڈ کو قمبرانی روڈ سے لنک کرنا،شیخ زید ہسپتال میں ادویات کی فراہمی،کینسر ہسپتال کی تعمیر اور سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر وترقی شامل ہیں ان منصوبوں کے لیے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ وزیراعلی جام کمال خان کی حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں اگر کوئی کرپشن کے ناسور میں ملوث پایا گیا تواس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،اب اس پاک سر زمین میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔معیاری ترقی ا±س وقت ممکن ہوتی ہے جب ترقیاتی منصوبوں پر احسن انداز میں عملدرآمد ہو۔