کوئٹہ اور دکی میں بچے سمیت 2افراد جاں بحق

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع دکی میں بجلی کاکرنٹ لگنے سے بچے سمیت 2افراد جاںبحق ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر بجلی کاکرنٹ لگنے سے عبدالوکیل ولد بسم اللہ قوم کاکڑ عمر 10سال جاں بحق ہوگیاہے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیاہے دوسری جانب ضلع دکی کے علاقے کلی حاجی اکبر خان ناصر میں بجلی کاکرنٹ لگنے سے حاجی رحیم باز ناصر جاںبحق ہوگئے لاش سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close