دکی:کلاخیل ناصر اورکاکڑ قبیلے کے زیلی شاخوں میں 36سالہ دشمنی کا تصفیہ

0

- Advertisement -

ناصرقبیلہ کی زیلی شاخ کلاخیل ناصر اورکاکڑ قبیلے کے زیلی شاخ میرزئی کاکڑ کے درمیان 36سالہ پرانی خونی دشمنی کا تصفیہ سرداراکبرکمال خیل کی کوششوں سے ہوگیا.اس سلسلے میں ایک قبائلی جرگہ لورالائی سے قبالی رہنماہ رحمت خان کاکڑ کی گھرسے سردار اکبر کمالخیل کی سربراہی میں روانہ ہوکر مقتول گروہ سیف اللہ کلاخیل کے گھر دکی آیا ۔قبائلی جرگے میں صوبائی مشیرحاجی محمدخان عرف طوراتمان خیل کے فرزند اصغرخان اتمان خیل ،سرداراشرف خان کاکڑ ڈسٹرکٹ اٹارنی عبدالکافی زخپیل، ممتازقبالی رہنماہ حاجی خیراللہ ناصر ،دکی پریس کلب کے سینئر نائب صدر رحمت اللہ موسی خیل ،ملک محمددین احمدزئی کاکڑ،کامران خان ناصر،ملک عبدالمتین اتمان خیل ،میرعبدالجبار،حاجی صمدشبوزی، مولوی امان اللہ ،حاجی تیمورناصر، قبالی رہنما نقیب اللہ خان ناصر ،سیدحاجی جعفرشاہ ،ڈسٹرکٹ کونسل کے سابق ممبر حاجی محمدانورناصر،اور اور دیگرمختلف قوموں سےتعلق رکھنے قبالی عمادین علما کرام شامل تھے۔قبائلی جرگے نے قاتل کےبیٹے کوکفن اور چھری کےساتھ مقتول گروہ سیف اللہ کے سامنے پیش کیا۔جسے انہوں نے معاف کرتے ہوئے اپنا مکمل واک واختیار قبائلی جرگے کو سونپا۔جس پر قبائلی جرگے نے قاتل گروہ پر پینتیس لاکھ روپے بطور جرمانہ عائد کی۔تاہم مقتول گروہ سیف اللہ کلاخیل نے مزید دس لاکھ روپے جرگے کو بطور پگڑی معاف کروانے کا اعلان کیا۔جسکے بعد دعائے خیر کی گئی ۔واضح رہے کہ 36 سال قبل دونوں گروہوں کے درمیان خونی تنازعے میں دونوں گروہوں کا ایک ایک شخص جاںبحق ہوا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.