پشین:خواتین اساتذہ کی وین اور گاڑی میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق خواتین و بچوں سمیت 11زخمی

ضلع پشین کے علاقے یارو کے قریب خواتین اساتذہ کی وین اور گاڑی میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کو یارو کے علاقے جلوگیر موڑ پر کوئٹہ سے پشین جانے والی خواتین وین اور گاڑی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں وین ڈرائیور محمد رمضان جاں بحق جبکہ 8خواتین شہناز دختر محمد انور ، عذرا دختر نذیر احمد ، زہرہ دختر احمد علی ، بشرہ دختر محمد یوسف، شائستہ گل دختر ممتاز احمد، نرگس مجید دختر عبدالمجید، شہناز دختر شاہد، ساجدہ دختر ذوالفقار، 2 بچوں 5 سالہ جہانزیب ولد محمد رمضان ، 7سالہ ذولیخا ولد محمد رمضان اور محمد اسلم ولد نجیب اللہ زخمی ہوگئے جنہیں فور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ نعش کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا ۔ جاں بحق ہونے والے شخص محمد رمضان کا تعلق قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ سے بتایا جاتا ہے سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹراما ڈاکٹر اعظم بابر اور ڈپٹی میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر جاوید اختر کی زیر نگرانی میں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔ اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close