دالبندین:چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی حمایت میں مختلف پارٹیوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی

0

- Advertisement -

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی حمایت میں الفتح پینل، خان پینل، ریکی قومی اتحاد، پی ٹی آئی، بی این پی عوامی ،تاجر برادری، ہندو برداری ودیگر قبائلی عمائدین اور شہریوں کی جانب سے ریلی ریلی نکائی گئی ۔ ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا آبائی ضلع چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی ریلی دالبندین شہر کے مختلف شاہراوں پر گشت کیا اور مرکزی چوک پر جلسے کی شکل اختیار کی جلسے سے ممتاز قبائلی رہنما حاجی ملک خدابخش سیاپاد رند،ٹکری محمد وارث ساسولی، بی این پی عوامی کے ضلعی صدر میر قادر آزاد ، سمالانی قومی اتحاد کے ملک مسعود ، تحریک لبیک کے حافظ غلام نبی ، ریکی قومی اتحاد کے داد کریم آزاد ،الفتح پینل کے میراحمد حسنی ، خان پینل کے اسفندیار خان یارمحمدزئی، پی ٹی آئی کے قادر سنجرانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صادق سنجرانی کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے دیا جائے صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانا چاغی اور بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہے، انکا کہنا تھا کچھ سیاسی ناقدین ہے جو شروع دن سے صادق سنجرانی سے تعصب رکھتے ہیں ہم انھیں بتانا چاہتے ہیں پہلی بار چیئرمین سینٹ بلوچستان کے ایک پسماندہ ضلع سے منتخب ہوا ہے اسے بھی اپوزیشن نے منتخب کیا اب وہی اپوزیشن اپنی زاتی انا کی خاطر صادق سنجرانی کو ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں صادق سنجرانی کو ہٹانے سے بلوچستان کے لوگوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اس قبل بھی ظفر اللہ جمالی کو وزیر اعظم بنا کر پھر ہٹا دیا ایک طرف بلوچستان کی پسماندگی کو دور کرنے کی باتین کررہے ہیں اور دوسری طرف چیئرمین سینٹ کی نشست پر ایک بلوچ کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں صادق سنجرانی ایوان با اعلی کو غیر جانبداری کے ساتھ چلا رہے ہیں بلوچستان اور چاغی کی پسماندگی اور بہتر انداز میں اپنے صوبے کی نمائندگی کررہے ہیں ہم اپوزیشن جماعتیں اور آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرکے چیئرمین سینٹ کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ واپس لیں بصورت دیگر جس طرح آج چاغی اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں لوگ سرآپا احتجاج ہے صادق سنجرانی کو ہٹانے سے اس وقت بلوچستان کے لوگوں میں سخت ایک بے چینی پائی جاتی ہے جو آنے والے دور میں صادق سنجرانی کو ہٹانے والے اپوزیشن پر عائد ہوگی ریلی میں بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین سیاسی جماعتوں کے کارکنان تاجر برادری ودیگر شریک تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.