
- Advertisement -
دالبندین پرنس فہد ہسپتال کے آپریشن تھیٹر فعال،چاغی سمیت قریبی اضلاع کے لوگ بھی اب آپریشن کے لئے دالبندین کا رخ کرتے ہیں عوامی حلقوں کی جانب سے خیر مقدم۔تفصیلات کے مطابق چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین پرنس فہد ہسپتال میں گزشتہ کئی مہینوں سے سرجن ڈاکٹر زمان اور ڈاکٹر عبد اللہ نے سینکڑوں مریضوں کے کامیاب آپریشن کراچکے ہیں چاغی، نوشکی، خاران، ماشکیل اور ہمسائیہ ملک سے بھی لوگ آپریشن کے لیے دالبندین پرنس فہد ہسپتال کا رخ کرتے ماضی میں رات کے وقت ہسپتال کھنڈرات کا منظر پیش کررہا تھا اب رات کو بھی ہسپتال آپریشن کے مریضوں سے برا پڑا ہے دالبندین پرنس فہد ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر زمان دن میں کم از کم دس سے پندرہ مختلف قسم کے کامیاب آپریشن کرتے ہیں ماضی میں ایک چھوٹی سی آپریشن کے لیے لوگوں کو کوئٹہ جانا پڑتا تھا کم از کم صرف سفری اخراجات بیس سے تیس ہزار روپے دینے پڑتے تھے جب سے دالبندین پرنس فہد ہسپتال کی آپریشن تھیٹر فعال ہوا ہے لوگوں کا مفت میں آپریشن ہورہا ہے لوگوں کا معالی حالات کے ساتھ ساتھ صحت کے حوالے سے بھی کافی کم دکت کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے دالبندین پرنس فہد ہسپتال ایک جدید ترین ہسپتال میں سے ایک ہیں ڈئیلائسز مشین سسٹم تک فعال ہے ہسپتال میں ایمرجنسی سینٹر کو فعال بنانے اور ایمر جنسی ادویات کا کوٹہ بڑھانے کی ضرورت ہے جس طرح آپریشن تھیٹر فعال ہے اسی طرح ایمرجنسی سینٹر کو الگ فعال بنانے کی ضرورت ہیں کسی بھی قسم کے حادثے کے بعد زخمیوں کو بھر وقت طبی امداد مل جائے عوامی کا کہنا ہے او پی ڈی میں مختلف اسپیشلسٹ ڈاکٹرز موجود ہوتے ہیں ہسپتال کو مزید بہتر بنانے کے لیے مزید ڈاکٹرز کی تعنیاتی اور ایمرجنسی سینٹر کو فعال بنانے کے بعد پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ سمیت دیگر تمام قسم کی مریضوں کو بھر وقت طبی امداد مل جائے گا عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی سے مطالبہ کیا ہے دالبندین پرنس فہد ہسپتال میں ایمرجنسی ادویات، ایمرجنسی سینٹر، کا فوری طور پر الگ بنایا جائے جس میں دل،دیگر ایمرجنسی کے مریضوں کے لئیے الگ ادویات اور فیزیبلٹی مختص کیا جائے تاکہ معمول کے او پی ڈی سے الگ کوئی حادثہ رونما ہوجاتا ہے ان مریضوں کو بھر وقت طبی امداد ملے۔