اعلیٰ اخلاقی اقدار ،لگن اوردیانت احتساب کا بنیادی فلسفہ ہے،ڈی جی نیب

0

- Advertisement -

قومی احتساب بیورو بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل فرمان اﷲ نے کہا ہے کہ اعلیٰ اخلاقی اقدار ،لگن اوردیانت احتساب کا بنیادی فلسفہ ہے ۔ اجتماعی دانش کے نظریے پرتشکیل دی گئی نیب کی تحقیقاتی ٹیموں کے نظام کی بدولت بے لاگ احتساب کے اہداف کا حصول ممکن ہو رہا ہے، نیب افسران کی جدید خطوط پر ٹریننگ کرپشن کے خلاف کامیابی کے لئے ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اﷲ نے نیب افسران کے لئے منعقدہ ٹریننگ کورسز کے ا فتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔افسران سے خطاب میں فرمان اﷲ نے بد عنوانی کے خلاف عدم برداشت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ ایک جہاد ہے ،قومی احتساب بیورو چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے وژن کی روشنی میں ملکی سطح پر بد عنوانی کے خلاف اس جہاد میں صف اول میں اپنی ذمہ داریاں بھر پور طریقے سے ادا کر رہا ہے۔ڈی جی نیب نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اعلیٰ اخلاقی اقدار،دیانت اور لگن کے فلسفے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیب کے تفتیشی افسران ان اوصاف کو اپنی عملی زندگی میں لا کر بد عنوانی کے عفریت کے خلاف بے لاگ احتساب کی تفویض شدہ قومی ذمہ داریوں کو بحسن خوبی پورا کر سکتے ہیں۔ عصر حاضر کی سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی نے جہاں انسان کے لئے سہولیات کا سامان پیدا کیا وہیںٹیکنالوجی کے پھیلاو¾ اور سائنس کی ترقی سے کرپشن کے بھی نت نئے طریقے سامنے آرہے ہیں۔وائٹ کام کرائم اور کرپشن کے جدید طریقوں کو سمجھنے کے لئے نیب افسران کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو نا پڑے گا۔نیب بلوچستان کے افسران کی پیشہ ورانہ استداد کا ر میں اضافے اوردور حاضر کی کرپشن کو سمجھنے کے لئے منعقدہ تربیتی کورسز کرپشن کیسزکی کامیابی سے تکمیل میں معاون ثابت ہوں گے ۔انہوں نے نیب افسران کو کرپشن کے کیسز کی تحقیقات میرٹ پر کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ افسران بغیر کسی دباو¾ کے تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں۔قومی احتساب بیورو بلوچستان کے تمام ونگز ڈائریکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.