کوئٹہ:کسٹم کی کارروائی کو ئلے سے لوڈ ٹرک سے 11 ٹن چھا لیہ بر آ مد

0

- Advertisement -

بلو چستان کے صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ کے نواحی علا قے بلیلی میں کسٹم حکام نے کا میا ب کا رروائی کر تے ہو ئے کو ئلے سے لوڈ ٹرک سے 11 ٹن سے زائد چھا لیہ بر آ مد کر لیا ہے بلکہ اسمگلنگ میں استعمال ہو نے والے ٹرک کو بھی تحویل میں لے لیاگیا ہے۔ کسٹم ذرائع کے مطا بق گزشتہ روز کسٹم کے آ فیسران اور اہلکا روں نے کلکٹر کسٹم بلو چستان ڈاکٹر افتخا ر احمدخصوصی ہدایت پر بلیلی چیک پوسٹ پر کا رروائی کر تے ہو ئے کو ئلہ سے لوڈ ٹرک سے 11075کلو گرام چھا لیہ بر آ مد کر لیا ہے کا رروائی ایڈیشنل کلکٹر کسٹم جمیل بلو چ ، ڈپٹی کلکٹر عاصم رحمٰن ،سپریٹنڈنٹ بلیلی چیک پوسٹ خورشید احمد محمدحسنی ، انسپکٹر شہزاد اختر ،حوالدار دلا ور خان ،حبیب اللہ اور لعل محمد پر مشتمل ٹیم نے کی بر آ مد ہو نے والے چھا لیہ کی قیمت کروڑوں روپے بتا ئی جا رہی ہے جسے اندرون ملک اسمگل کیا جا نا تھادریں اثنا ءکلکٹر کسٹم ڈاکٹر افتخا ر احمد نے کا میاب کا رروائی پر کسٹم کے آ فیسران اور اہلکاروں کو شا با شی دیتے ہو ئے کہا ہے کہ اسمگلنگ کے خا تمہ کے لئے کسٹم حکام اور اہلکا روں کی کا ر کر دگی مثا لی ہے جس کا واضح مثا ل گزشتہ روز کی کا میاب کا رروائی ہے ۔انہوں نے امید ظا ہر کی کہ آ فیسران اور اہلکا روں کی جا نب سے اسمگلنگ کے خلا ف کا میاب اور بھر پور کا رروائی کا سلسلہ جا ری و ساری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.