مالکان ٹرک ، ٹرالر، آئل ٹینکرز اور پبلک بسوں کو قانون کے مطابق رکھیں،ٹی آئی بی

0

- Advertisement -

صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان کی جانب سے تمام گڈز ٹرانسپورٹ مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں ٹرک ، ٹرالر، آئل ٹینکرز اور پبلک بسوں کو قانون کے مطابق رکھیں کیونکہ دوران کارروائی اور مشاہدے میں آیا ہے کہ اکثر گاڑیوں کی باڈی تبدیل کرکے دوسری گاڑی کی باڈی لگائی گئی ہے جوکہ سر اسر قانون کی خلاف ورزی ہے جبکہ گاہی خان چوک اور ملحقہ علاقوںمیں غیر قانونی اور حکومتی منظوری کے بغیر باڈی میکرز گاڑیوں کی باڈی تبدیل کررہے ہیں جبکہ اس سلسلے میں گاڑی مالکان اور باڈی میکرز کے پاس کوئی این او سی نہیںلہٰذا تمام باڈی میکرز کو نوٹس دیا جاتا ہے کہ وہ غیر قانون کام سے گریز کریں حکومتی نوٹس پر عملدرآمد نہ کرنے والے باڈی میکرز کے خلاف قانون کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کے دکان و شورومز سیل کردیئے جائیں گے۔ اگر ٹرانسپورٹ مالکان اپنی گاڑی کی باڈی تبدیل کر وانا چاہتے ہیں توقانون کی پاسداری کرتے ہوئے قانون کے مطابق دفتر ہذا کی منظوری کے بعد نئی باڈی رکھیں وگرنہ خلاف ورزی کی صورت میں پرمٹ منسوخ کی جاسکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.