حکومت بلوچستان اور چائلڈ لائف فاﺅنڈیشن کے درمیان بچوں کی صحت کے حوالے سے معاہدہ طے پاگئے

0

- Advertisement -

حکومت بلوچستان نے بچوں کی صحت کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے نجی شعبہ میں چائلڈ لائف فا¶نڈیشن کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت سول ہسپتال کوئٹہ کے چلڈرن یونٹ1 کا انتظام چائلڈ لائف فا¶نڈیشن کے سپرد کیا جائے گا اورمعاہدے کی ابتدائی مدت تین سال ہوگی، معاہدے پر دستخط کرنے کے موقع پر وزیرعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری اور صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمن کھیتران بھی موجود تھے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے سیکریٹری صحت حافظ عبدالماجد اور چائلڈ لائف فا¶نڈیشن کی جانب سے فا¶نڈیشن کے سی ای او ڈاکٹر احسن ربانی نے معاہدے پر دستخط کئے، معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ چائلڈ لائف فا¶نڈیشن بچوں کے علاج معالجہ میں وسیع تجربہ کا حامل ادارہ ہے جو کراچی کے سات ٹیچنگ ہسپتالوں اور سندھ کے دیگر اضلاع میں حکومت بلوچستان کے ساتھ طے پائے جانے والے معاہدے کی طرز پر بچوں کو علاج کی جدید سہولتیں فراہم کررہا ہے،سیکریٹری صحت نے بتایا کہ معاہدے کے تحت حکومت بلوچستان سالانہ سو ملین روپے کی گرانٹ چائلڈ لائف فا¶نڈیشن کو فراہم کرے گی جبکہ ادویات،طبی آلات اور آکسیجن سمیت دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کنٹریکٹ پر ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملہ کی تعیناتی فا¶نڈیشن کی ذمہ داری ہوگی، چلڈرن یونٹ میں او پی ڈی، مریضوں کے داخلے، 26انکیو بیٹرز، این آئی سی یو سروسز اور آئی سی یو سروسز دستیاب ہوں گی، اور ایمرجنسی کی سروسز 24گھنٹے موجود ہوں گی، وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ یونٹ میں امراض اطفال کے چار کنسلٹنٹس بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے پروفیسر کی زیر نگرانی تعینات کئے جائیں گے جو اس پروجیکٹ میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کام کریں گے ، یہ یونٹ یکم جنوری 2020ئسے مکمل طور پر چائلڈ لائف فا¶نڈیشن کے تحت فعال کردیا جائے گا جو کہ ٹیچنگ ہسپتال کا حصہ ہوگا اور چائلڈ لائف فا¶نڈیشن کے سول ہسپتال کراچی کے مرکزی نظام سے بذریعہ انٹرنیٹ منسلک ہوگا، وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ علاج معالجہ کی سہولتوں کی کمی کے باعث بلوچستان میں ہر سال پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً پانچ لاکھ بچوں کی اموات ہوجاتی ہیں، چلڈرن ایمرجنسی رومز کے قیام کے ذریعہ اموات میں 80فیصد کمی لائی جاسکتی ہے، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے معاہدے کے تحت ایمرجنسی رومز کے قیام کے ذریعہ بچوں کو جدید علاج معالجہ کی سہولتوںکی فراہمی کی جانب اہم پیشرفت قراردیتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحت کی بہتری اور صوبے کے عوام کی صحت کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں اور نجی شعبہ کے اشتراک سے مطلوبہ نتائج حاصل ہوسکتے ہیں، وزیراعلیٰ نے صوبے کے ضلعی ہسپتالوں میں بھی چائلڈ لائف فا¶نڈیشن کی معاونت سے ایمرجنسی رومز کے قیام اور ٹیلی میڈیسن کے ذریعہ بچوں کے علاج کے آغاز کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ جدید مواصلاتی نظام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صوبے کے دور دراز علاقوں کے بچوں اور عوام کو ٹیلی میڈیسن کے ذریعہ جدید طریقہ علاج سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کیا جاسکتا ہے جس کے لئے حکومت ضروری فنڈز مختص کرے گی اور چائلڈ لائف فا¶نڈیشن سمیت ٹیلی میڈیسن کے شعبہ میں کام کرنے والے دیگر غیرسرکاری اداروں کی معاونت حاصل کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.