
- Advertisement -
رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ خضدار کے بنیادی ضرورتوں کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدمات اٹھائے جائیں گے صوبائی حکومت کی جانب سے مہیا کردہ فنڈز کو عوام کی بہتری میں استعمال کیا جائیگا جس میں بھی پہلے مرحلہ ان ضرویات کو مدنظر رکھا جائیگا جن کا حل کرنا ضروری ہو میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ خضدار میں سب سے بڑا مسئلہ پینے کا پانی تھا اس بارے میں ہم نے اہم پیش رفت کی ہے خضدار کے ایک تہائی لوگوں کو پینے کے پانی کی ترسیل شروع ہوگئی ہے با قیوں کے لئے پراجیکٹ رکھے جارہے ہیں اس کے ساتھ نال اور فیروز آبا د میں بھی پینے کے پانی کے اسکیمات رکھے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ خضدار ہسپتال جو اپ گریڈ ہو کر ٹیچنگ ہسپتال بن گیا اس کی ضروریات کو پورا کرنا عوامی نمائندوں کافرض ہے اس بارے میں ہم منصوبہ بندی کررہے ہیں کروڑوں روپیہ کی لاگت سے ٹراما سنیٹر تکمیل کے مرحلہ میں ہے جس کے فعال ہونے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال خضدار پر مریضوں کا بوجھ کم ہوگی اور روڈ ایکسیڈنٹ کی صورت مریضوں کو جلد طبی سہولتوں مہیا ہو گی اسی ساتھ لیبر ہسپتال خضدار کو بھی فعال بنانے کی کوشش جارہی ہے اس سے جہاں طبی سہولتوں کی فراہمی ہوگی وہاں پر محکمہ صحت کے اسامیوں میں اضافہ ہوگی انہوں نے کہا گرچہ ہم اپوزیشن میں ہیں اور ہمیں صوبائی حکومت کی طرف کئی مشکلات نا انصافیوں کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود ہماری بھر پور کوشش ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی خدمت کرکے اللہ رب العالمین اور ان کے سامنے سرخ رو ہوجائیں ۔