خضدار:کمشنر قلات ڈویژن نے سوشل میڈیا کو لگام دینے کا ٹان لیا ،جھوٹ خبریں پھیلانے والوں کی شامت آگئی

0

- Advertisement -

کمشنر قلات ڈوثرن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کا بے لگام ہونا اور اس کے لوگوں ذاتی زندگیوں میں مداخلت لوگوں کی عزتوں کو اچھالنا ہے جھالاوان کے اچھے قبائلی رویات کا قتل ہے یہاں کے تمام طبقات کو سوشل میڈیا کے ان حر کتوں کا نو ٹس لینا ہوگا تاکہ ہم ان روایات کو بر قرار رکھ سکین جو ہماری پہچان ہیں انہوں نے کہا کہ کسی خبر رسان ادارے کے لئے پیمرا کے تحت رولز ہوتے ہیں لیکن ان گروپوں پر جو سوشل میڈیا کے ہیں کوئی حدود مقررنہیں لوگ جو کھیں جس طرح کی باتیں گھڑیں ان کا مرضی انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ نے اس بارے میں جو فیصلہ کیا ہے ان فیصلوں پر عمل در آمد کو ہر صورت میں یقینی بنائی جائیگی بلکہ ہر اس ایڈمن کے خلاف انضباطی کاروائی ہوگی جو اس طرح کی خبر اپنے گروپ میں چلائیگا اس حوالے سے صحافتی تنظیموں اور علا قائی معتبرین سیاسی لوگوں کا ایک با اختیار کمیٹی بنائی جائیگی جو ان گروپوں کی نگرانی کریگا کمشنر قلات ڈویثرن نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سے یہ توقع نہیں رکھا جائے کہ وہ لوگوں کی عزتوں کے ساتھ کھیلنے والوں سے کسی قسم کا نر می اختیار کریگا انہوں نے کہا کہ قلات ڈویثرن کے تمام انتظامی سربرہان کو اس بارے میں ہدایات جاری کئے جائیں گےاس بارے میں ابتدائی طور پیمرا کے رولز سامنے رکھے جائیں گے اور پھر ضابطہ اخلاق بنائی جائیگی اور جو لوگ اس کی خلاف ورزی کریں سائر کرائم کے تحت ان کے خلاف مقدمات قائم کئے جائیں تاکہ وہ اپنے کئے بد لہ چکھ لے اور اسکی یہ سزا دوسروں کے لئے عبرت کی باعث ہو ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.