خضدار: ناقص اشیاءخوردو نوش ،غیر معیاری ادویات کی کثرت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

0

- Advertisement -

خضدار شہر میں نا قص اشیاءخوردو نوش و نا قص ادویات کی کثرت نے خطرے کی گھنٹی بجادی عوام کی صحت و زندگی سے کھیلنے والے منافع خور تاجروں کے خلاف حکومت کی طرف کاروائی نہ کرنا اس قاتل گروہ کے ساتھ کھلی ہمدردی ہے غریب اور ناسمجھ شہریوں کو ان تاجروں کی چنگل سے کون آزاد کرائیگا مبینہ طورپر جب خود انتظامیہ اس دہندے سے صرف نظر کرے تو انسانی زندگیوں سے یہ کھیل اور خطرناک بن جاتی ہے خضدار شہر میں اس وقت ناقص ادویات کی اتنی کثرت ہے کہ اس سے بچنا مشکل ہے ڈاکڑوں کو کمیشن میں اس طرح کی ادویات لکھنے کی وجہ سے ان کمپنیوں کی طرف سے ماہانہ لاکھوں روپیہ مل جاتے ہیں ا س لئے ہر ڈاکٹر کے لکھے ادویات کا نسخہ ہر جگہ موجود نہیں ہوتا بلکہ ایک ٹھیکہ والے میڈیکل ہی پر ملتی ہے خضدار شہر میں ناقص گوشت لا غر گوشت مرے ہوئے جانوروں کی گوشت پکڑنے کے متعدد واقعات رونما ہوئے لیکن پھر بھی اس طرح کا گوشت سر عام فروخت ہو تا ہے قصاب پکڑاگیا مک مکاﺅ کیا پھر اسی قصاب نے وہی دہندہ شروع کیا خضدار بد بو دار تعفن زدہ گھی اور تیل کی فروخت بھی شہر یوں کے ساتھ خطرناک دشمنی ہے گھی کے ایسے ڈیلروں کو کیوں چھوٹ دی جاتی ہے یہ بھی ایک سوالیہ نشان ہے خضدار شہر میں سب سے بڑا مسئلہ کیمیکل سے تیار شدہ دودھ کاہے خضدار انتظامیہ کو نام اور ایریاز کے ساتھ مکمل طور پر با خبر کردی گئی ہے کہ گزگی کے ایک مقام پر کٹھان کے تین مقامات پر کیمیکل سے دوھ بنائی جاتی ہے اور یہ کیمیکل آمیز دودھ بازار میں 50 روپیہ کلو سرے عام بکتی ہے اور خضدار کے 50 فیصد ہو ٹلوں پر بھی کیمیکل آلودہ دودھ سے بنی زہر آلودہ دودپتی چائے فر وخت کی جاتی ہے جو بظاہر دودھ پتی چائے ہے لیکن حقیقت میں وہ ایک سم قاتل ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.