
- Advertisement -
وومن چیمبر آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کی صدر سعدیہ بلو چ نے کہا ہے کہ بلو چستان سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ایسی تر بیت دینے اور ہنر سکھا نے کی ضرورت ہے جسے وہ عملی زندگی میں بروئے کا ر لا تے ہو ئے اپنے کنبہ ، صو بے اور ملک کی معا شی تر قی میں نما یاں کر دار ادا کر سکیں،وومن چیمبر gizسمیت دیگر کے ساتھ اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے،gizکا کو ئٹہ میں آ با دی کے لحاظ سے منی لو کیشن ہو نا چا ہئیے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز کو ئٹہ کے مقا می ہو ٹل میں gizکے سر برا ہ و دیگر کے ہمرا ہ منعقدہ اجلاس کے مو قع پر اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے کیا ۔سعدیہ بلو چ نے خواتین کو ہنر سکھا نے سے متعلق gizحکام کو مختلف تجا ویز دیںاور کہا کہ بلو چستان کی خوا تین صلاحیتوں میںکسی سے کم نہیں البتہ یہاں خواتین کے لئے بہتر مواقع پیدا کر نے کی ضرورت ہیں تا کہ وہ صنعت و تجا رت کے میدان میں ملک اور صو بے کا نا م روشن کر سکیں،انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں خواتین کو ایسی تربیت اور ہنر کی ضرورت ہیں جسے وہ عملی زندگی میں استعفادہ حاصل کر سکیں بسا اوقات دیکھا گیا ہے کہ خواتین کو مختلف ٹریننگز دے دی جا تی ہیں مگر وہ وسائل نہ ہو نے کے با عث اسے عملی زندگی میںبرو ئے کا ر نہیں لا پا تی، انہوں نے کہا کہ صو بے کی خواتین کے لئے صنعت و تجا رت میں نت نئے مواقع تلا ش کر نا اور خواتین جو ہما ری آبادی کا نصف حصہ ہے کو مردوں کے شا نہ بشانہ صنعت و تجا رت میں لا نا ہما را نصب العین ہے بلکہ gizکے تعاون سے ہم اور بھی بہتر ما حول انہیں فرا ہم کر سکتی ہیں،وومن چیمبر آ ف کا مرس کی صدر سعدیہ بلو چ کا کہنا تھا کہ gizکاصو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میںآ با دی کے تنا سب سے منی لو کیشن ہو نا چا ہئیے۔ اس موقع پر خواتین کی ٹریننگز کے حوالے سے با قی ممبران نے بھی giz کے سربرا ہ کو تجا ویز دیں ۔