ماشکیل:گرمی کی شدت میں ‘بجلی نہ ہونے سے اہل علاقہ بلبلا اٹھے

0

- Advertisement -

ماشکیل کے بیشتر علاقے شدید گرمی میں بجلی جیسی نعمت سے محروم ہے ، تفصیلات کے مطابق ریگی کے چار ٹرانسفارمرز میں سے تین ایک بار پھر خراب ہے یاد رہے کہ ریگی کے مکینوں کو گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے ٹرانسفارمرز جلنے اور خراب ہونے کی وجہ سے بجلی میسر نہیں ہے تین ٹرانسفارمرز کو ایم پی اے واشک نے بنا کر ماشکیل بھیچ دیئے دو دن پہلے واپڈا حکام نے تینوں ٹرانسفارمرز کو فٹ کر کے کل لائن بحال کر دیا تھا علاقہ مکینوں نے کرایہ خود بھی دیا ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وہ بیس منٹ نہیں چل سکیں واپس دو ٹرانسفارمرز جل گئے اور تیسرے کا لائن خراب ہوا ریگی کے لوگوں نے چیف کیسکو/چیئرمین واپڈا بورڈ/ایکس ای این/ایس ڈی او اور علاقے سے منتخب عوامی نمائندوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ خدا راہ شدید گرمی کو مدنظر رکھ کہ ہمارے بجلی کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.