
- Advertisement -
خضدار شہر میں گرمی شدت گرم ہو لو چلنے کی وجہ سے آنکھوں،پیٹ و آنتوںکے امراض پھیلنے کا خدشہ ہے اس لئے تمام شہری احتیاط رکھیں خضدار کے سینئر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس گرمی میں اپنی صحت کو بچانے کے لئے احتیاط تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے ڈاکٹروں نے کہا کہ بلا ضرورت خود د او ر اپنے بچوں کو گھر سے ہر گز نکلنے نہیں دیا جائے ٹھنڈے معتدل پانی کا استعمال کثر ت سے ضروری ہے جبکہ آشوب چشم سے بچنے کے لئے دن میں کم از کم پانچ مرتبہ آنکھوں و چہرہ کو ٹھنڈے پانی کے ساتھ دہونا ضروری ہے گوشت ، خاص طور پر فارمی مرغی گوشت کی استعمال سے حتی المقدور اجتناب کیا جائے گرمصالے پکوڑے کی استعمال سے ہیضہ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے گلی سڑی اور دہوپ زدہ اشیاءکی استعمال سے مکمل اجتناب کرنا بھی ضروری ہے ڈائر یا اور پیچش کو اس گرم موسم میں ہر گز نظر انداز نہ کیا جائے فوری طور قریبی مرکز صحت یا کسی سمجھدار ڈاکٹر سے رجوع کیا خضدار کے سینئر فزیشنز نے صحافیوں کو بتا یا کہ وہ اس بارے آگاہی دینے کے لئے اپنے فرائض کو ادا کریں اور ہمارے ان ہدایات کو ایک کارخیر کے طور پر عوام کے سامنے لائیں ۔