
- Advertisement -
کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی ترخہ میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون جاں بحق جبکہ اسے 3 افراد بیٹے زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلی ترخہ میں گل محمد نامی شخص کے گھر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گل محمد کی بیوی جاں بحق جبکہ اس کے 3بیٹے سرفراز، آلیان اور شہزاد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں نعش کو ضابطے کی کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔