کوئٹہ :مزدور جاں بحق،چمن،20سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

0

- Advertisement -

کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاﺅن میں چھت گرنے سے مزور جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ ٹاﺅن میں شٹرنگ کے کام کے دوران چھت گرنے سے 25 سالہ محمد اکرم جاں بحق ہوگیا جس کی میت کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا ہے ۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن میں 20 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ۔ ذرائع کے مطابق چمن میں پیسوں کی لالچ میں سنگ دل باپ نے اپنی 20 سالہ بیٹی کی منگنی ایک شادی شدہ بوڑھے کے ساتھ کروائی تھی اور ایک ہفتے بعد شادی طے کرائی جس پر مذکورہ لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ نعش کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا ہے ، واقعہ سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.