کوئٹہ:مسلح افراد کی فائرنگ 2 بھائی قتل

0

- Advertisement -

کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاﺅن میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاﺅن میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دوسرا زخمی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ ہسپتالوں میں دونوں کی شناخت محمد صدام ولد عبدالباقی اچکزئی اور محمد زئی ولد عبدالباقی اچکزئی کے نام سے ہوئی ۔ محمد صدام لیویز اہلکار بتایا جاتا ہے ۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.