آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پیپلزپارٹی نصیرآبادکے کارکنان سراپا حتجاج بن گئے

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدرآصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پیپلزپارٹی نصیرآباد کے کارکنان سراپا حتجاج بن گئے ،جیا لوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر تے ہو ئے کہا کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے موجودہ سلیکٹڈحکومت ہمارے قائدین کو گرفتار کر کے ہمیں عوام کے حقوق کی آوازبلندکرنے سے نہیں روک سکتی پیپلزپارٹی کے ہمیشہ عوام کے حقوق کےلئے عملی جدوجہد کرکے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہم سرکٹاتوسکتے ہیں مگر جھکانہیں سکتے نیب کسی کے اشاروں پر ہمارے قائدین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے جوناقابل قبول عمل ہے کارکنان اپنے سیاسی رہبروں کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرےگی حکومت اپنا قبلہ درست کرے بصورت دیگر ہم عوام کے ساتھ سڑکوںپر نکل آئیں گے جس کی تمام ترذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی احتجاجی مظاہرے سے نصیرآباد کے ضلعی جنرل سیکریٹر ی میربہادرخان شر،ضلعی انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر محمد اعظم لاشاری،حاجی محمد نوازعمرانی،تحصیل تمبو کے صدرنیازعلی عمرانی،عبدالوہاب شر،امیرحمزہ بھنگر،یونٹ صدرشبیراحمدپیچوہاسمیت دیگر کا خطاب ،احتجاجی مظاہرہ پیپلزپارٹی ضلع نصیرآباد کے جنرل سیکریٹری میر بہادرخان شرکی قیاد ت میں کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈاوربینراٹھارکھے تھے جن پر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف نعرے درج تھے مقررین نے کہاکہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے جس کے باعث نیب کے ذریعے ہمارے قائد آصف علی ذدراری کو جھوٹے مقدمات میں بندکرکے پیپلزپارٹی کے قائدین اور جیالوں کو حراساں کررہی ہے مگر ہم حکومت ایسی حرکات اورگیڈربھبکیوں سے نہ ڈرنے والے ہیں اورنہ جھکنے والے ہیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ہمیشہ عوام کے حقوق کےلئے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے یہ سلسلہ آج تک جاری ہے جیل قید وبند کی ثوبتیں برداشت کرناسیاسی بصیرت ہے اب وہ دن دورنہیں جب حکومت خود خیرباد کہے گی کیونکہ موجودہ حکومت نے اقتدارسنبھالنے کے بعد عوام کے مہنگائی ،غربت ،مفلسی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے عوام حکمرانوں کی ظلم کش پالیسیوں کے باعث تباہ حال ہوکررہ گئی ہے عوام کے جان ومال غیر محفوظ ہوکررہ گئی ہے انہوںنے کہاکہ عوام کے اپنے حقوق کے حصول کےلئے میدان میں نکلنا ہوگا جس کےلئے پیپلزپارٹی پلیٹ فارم عوام کے بہترین سودمند ہے ہم عوام کے حقوق پر کوئی بھی سودے بازی نہیں کریں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close