بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل کردگاپ کہ نو منتخب صدر میر جنگی خان سرپرہ

بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل کردگاپ کے کابینہ کا تعارفی اجلاس بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل کردگاپ کے بانی رہنما مرحوم ٹکری عبدالوہاب سرپرہ ہاوس کلی شپچ میں منقد ہوا جس کی صدارت بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل کرگاپ کے نو منتخب صدر میر جنگی خان سرپرہ نے کی ، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل کردگاپ کہ نومنتخب نائب صدر حافظ عبدالمالک ابابکی نے حاصل کی ۔ تلاوت کلام پاک کہ بعد بی آین پی تحصیل کردگاپ کے تمام یونٹوں کی کارکردگی روپوٹ پیش کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تحصیل کردگاپ کہ جن کلیوں میں بی آین پی کہ یونٹ موجود نیں ہیں

اُن تمام کلیوں کہ حوالے سے تحصیل کابینہ عہدیداروں کو زمیداریاں دی گئ کہ وہ ان کلیوں میں یونٹ سازی کہ لیے اپنا کردار ادا کریں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل کردگاپ کے جنرل سیکٹری ٹکری عبدالباسط ابابکی نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کی وہ واحد سیاسی قوت ہے جو بلوچستان کہ تمام طبقہ فکر کی بر پور نمائندگی کرتی ہے اور بی آین پی کہ تمام ممبران ہے اسمبلی ۔ اسمبلی کہ اندر اور باہر بلوچستان کہ مظلوم اقوام کی ترجمانی بر پور انداز میں کرتی ہے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل کردگاپ کہ صدر میر جنگی خان سرپرہ نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اپنے اصولی موقف کی وجہ سے قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں روز بروز مقبولیت حاصل کرہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل اور بلوچ قومی حقوق کے حوالے سے پارلیمنٹ میں سردار اختر جان مینگل کے موقف کو اس حد تک پزیرائی حاصل ہوگئی ہے کہ نہ صرف بلوچ قوم بلکہ دوسرے اقوام بھی سردار اختر جان مینگل کی اسمبلی میں پر زور آواز کو مانے لگے ہیں اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے معزز ممبران ہے اسمبلی پالیمنٹ سمیت تمام سیاسی اداروں میں بلوچستان کے لوگوں کی آواز کو پونچھانے میں اپنا برپور کردار ادا کر رہی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close