کوئٹہ:گاڑی چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر نوجوان قتل

صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ کے کنرانی روڈ پر گاڑی چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ، پولیس نے کچلاک کے قریب کا رروائی کر تے ہو ئے چھینی گئی گاڑی بر آمد کر کے ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس کے مطا بق پیر کے روز کو ئٹہ کے کنرا نی روڈ پر اس وقت 22سالہ نو جوان فدا حسین کو گو لیا ں ما ر کر قتل کر دیا گیا جب انہوں نے گن پوائنٹ پر گاڑی چھیننے کی واردات کے دوران مسلح راہزنوں کے ساتھ مزاحمت کی،واقعہ کے بعد مسلح افراد گاڑی لیکر فرا ر ہو گئے جبکہ مقتول کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے لئے سول ہسپتال کو ئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔واقعہ کے بعد پولیس نے نا کہ بندی کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کو ششیں شروع کی بلکہ شہر کے داخلی اور خاجی راستوں پر بھی پولیس کو کڑی نظر رکھنے کی ہدایا ت جا ری کر دی گئی بعد ازاںبر وری پولیس نے کچلاک کے قریب کا میا ب کا رروائی کر تے ہو ئے کنرا نی روڈ پر گن پوائنٹ پر چھینی گئی گاڑی بر آ مد کر کے ایک ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزم سے ٹی ٹی پسٹل بھی بر آ مد کر لی گئی ۔گرفتار ملزم سے تفتیش کا سلسلہ جا ری ہے۔ دریں اثنا ءعوامی حلقوں نے پولیس کی کا میاب کارکردگی کو سراہا ہے اور امید ظا ہر کی ہے کہ اس طرح کی کا ر کر دگی کا آئندہ بھی سلسلہ جا ری رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close