عید گزارنے کیلئے آبائی علاقوں کو جانے والے شہریوں کی صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ واپسی کا سلسلہ شروع

عید الفطر کی تعطیلات اپنے آبائی علاقوں میں گزارنے کے لئے جانے والے سرکاری ملازمین، طلبا وطالبات، کاروباری شخصیات اور شہریوں کی صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ واپسی شروع ہوگئی ہے جس سے تین دنوں تک ویرانی کا منظر پیش کرنے والے ٹو ڈے کے مراکز،بس، ویگن اڈے، سٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن دوبارہ آباد ہوگئے ۔ بلوچستان کے مرکزی شہروصدر مقام کوئٹہ میں ملازمت ، کاروبار، تعلیم کے سلسلے میں صوبے بھر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کی بڑی تعداد مقیم ہیں جو عید اور دیگر تعطیلات اپنے آبائی علاقوں میں گزارتے ہیں اب عید الفطر کی تعطیلات ختم ہونے کے قریب ان شہریوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے اور اتوار کو تعطیلات ختم ہونے کے آخری روز بس اڈوں پر بہت زیادہ رش اور گاڑیوں میں جگہ نہ ملنے کے باعث کئی شہری پہلے ہی واپسی کی راہ لیتے ہیں۔صوبائی حکومت نے رواں سال عید الفطر پر چار جون سے سات جون تک چھٹیوں کا اعلان کیا تھا جس سے ملازمین سمیت دیگر طبقات کے لوگوں کو عید کی تعطیلات اپنے آبائی علاقوں میں جاکر اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ منانے کا موقع میسر آیا,اور ان کی عید کی خوشیاں دو چند ہوگئی اور اب شہریوں نے کوئٹہ واپسی کا رخت سفر باندھا شروع کر دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close