کوئٹہ: عید کی خریداری‘ٹریفک جام ‘ عوام کے لئے پیدل چلنا محال

صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ میں عید کی خریداری کے لئے قریبی اضلا ع سے آ نے والے افراد کی بہت بڑی تعداد نے نہ صرف کو ئٹہ شہر کے مختلف وسطی اور نواحی علا قوں میں عوام کے لئے پیدل چلنا محال بنا دیا ہے بلکہ مو ٹر سائیکل سوار اور گاڑی ما لکا ن کے لئے مو ٹر سائیکلیں اور گاڑیاں سہولت کی بجا ئے زحمت بن گئی ۔ دوسری جا نب شہر بھر اور خاص کر مصروف تجا رتی مرا کز میں جیب کتروں نے متعدد اور خواتین کو مو با ئل فونز،نقدی و دیگر اشیا ءسے محروم کر دیا ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق منگل کے روز کو ئٹہ میں اہلیان کو ئٹہ اور قریبی اضلا ع سے آ نے والے افراد کی بہت بڑی تعداد میں عید کی خریداری کے لئے ما رکیٹوں اور شہر کا رخ کر نے کے بعد عوام کے لئے پیدل چلنا محال ہو گیا بلکہ موٹر سائیکل سواروں اور گاڑی ما لکا ن کے لئے مو ٹر سائیکلیں اور گاڑیاں وبا ل جا ل بن گئی ،کیو نکہ شہر کی شاہراہوں ،سڑکوں،فٹ پا تھوں غرض شہر کے وسطی اور نواحی علا قوں میں خریداروں کا ایک طو فان امڈ آیا ہے مصروف تجا رتی مرا کز میں خریداروں کے رش کی وجہ سے تل دھر نے کی جگہ نہیں مل رہی بلکہ رش کے باعث جیب کتروں کی بھی چاندنی ہو گئی ہے انہوں نے منگل کے روز رش کا فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے متعدد خواتین وحضرات کو مو با ئل فونز ، نقدی ،اور دیگر اشیا ءسے محروم کر دیا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close