کوئٹہ:عید کے موقع پر ٹرانسپورٹرز مسا فروں سے من ما نے کرا یے وصول کرنے لگے

لو گوں کی بڑی تعداد میں اپنوں کے ساتھ عید منا نے کے لئے روانگی کو دیکھتے ہو ئے ٹرانسپورٹرز نے بھی مسا فروں سے من ما نے کرا یے وصول کئے بلکہ زیا دہ رش کے با عث لو گوں کی بڑی تعداد کو بھیڑ بکریوں کی طرح سفر کر نے پر مجبو ر ہو نا پڑا ،بچوں سمیت لو گوں کی بڑی تعداد نے مسا فر کو چوں اور ویگنوں کی چھتوں پر بھی سفر کیا ۔تفصیلا ت کے مطابق منگل کے روز لو گوں کی بہت بڑی تعداد کا کو ئٹہ سے انخلا ءکا عمل بھی دن بھر زور و شور سے جا ری رہا جسے دیکھتے ہو ئے رکشہ ما لکاناور ڈرائیورز نے عیدی کے نا م پر آ با ئی علا قوں کو جا نے والے افراد کو دونوں ہا تھوں سے خوب لو ٹا اور ان سے من ما نے کرا یے وصول کئے ،رکشہ ما لکا ن اور ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ عید سے قبل آج کا دن آ خری مو قع ہے آج بھی وہ نہ کما سکیں تو پھر شاید ہی وہ اپنے لئے کما ئی کر سکے ان کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں عوام کا سیلا ب امڈ آ یا ہے جس کی وجہ سے انہیں دس منٹ تک کا سفر آ دھے گھنٹے میں کر نا پڑا رہا ہے ایک طرف پیٹرول مہنگا ہے تو دوسری جا نب ٹریفک کے مسئلے نے ان کا جیان اجیرن کر دیا ہے ،رکشہ ما لکا ن کے علا وہ سوزوکی ما لکان کی بھی منگل کے روز خوب چا ندنی رہی انہوں نے بھی قریبی علا قوں تک سواریوں اور عوام کو پہنچا نے کے من مانے کرا یے وصول کئے بلکہ کئی سوزوکی ما لکا ن نے تو اپنے سواریوں کے لئے نو لفٹ کا رویہ بھی اپنا یا اور کہا کہ ان کے پا س ٹائم ہی نہیں، اس کے علا وہ مختلف اضلا ع تک جا نے والے مسا فر کو چوں ، ویگنوں اور دیگر گاڑیوں میں بھی عوام کے لئے سیٹ کا حصول جو ئے شیر لا نے کے مترا دف رہا ،اور لو گ سواری ڈھونڈنے اور صحیح سیٹ کے حصول کے لئے پریشان رہے بلکہ بہت سوں نے رہ جا نے کے خوف سے مسا فر کو چز اور ویگنوں کے چھتوں پر سفر کو ترجیح دی دوسری جا نب مسا فر کو چز اور ویگن ما لکا ن نے بھی لوگوں کی مجبو ری کا خوب فا ئدہ اٹھا یا اور ان سے من ما نے کرا یے وصول کئے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close