کوئٹہ :عید الفطر ‘عوام پر قصائیوں،حجاموں ، درزیوں سمیت دیگر اشیا ءخورد و نو ش بیچنے والوں نے چھری پھیر دی

صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ میں عیدالفطر سے ایک دن قبل کو ئٹہ کی عوام پر قصائیوں،حجاموں ، درزیوں سمیت دیگر اشیا ءخورد و نو ش بیچنے والوں نے چھری پھیر دی ،قصئیوں نے بڑے گوشت بغیر ہڈی کی فی کلو قیمت 550،چھوٹے گوشت کی قیمت فی کلو 900روپے وصول کی تو وہیں حجاموں نے عیدی کے نا م پر با ل کٹو نے کے 150سے 200روپے وصول کئے جب کہ رہی سہی کسر درزیوں نے پو ری کر ڈا لی انہوں نے بھی ضلعی انتظا میہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کو خا طر میں لا ئے بغیر فی جوڑا 600سے لیکر 1500روپے تک وصول کئے اس کے علا وہ مٹھا ئی ،اشیا ئے خورد و نوش و دیگر فروخت کر نے والوں نے بھی لا چا ر اور غریب عوام کو خوب ہا تھ دکھا ئے۔ تا ہم اس تما م تر صورتحا ل میں کئی بھی پرائس کنٹرول کمیٹی اور ضلعی انتظا میہ کا وجود نظر نہیں آیا بلکہ قصا ئی سے لیکر درزی اور درزی سے لیکر اشیا ءخورد و نو ش والوں سے جب قیمت زیا دہ ہو نے کا شکوہ کیا گیا تو انہوں نے عید ہے ڈا لردیکھو کتنا مہنگا ہو گیا ہے ،پیٹرول کے ریٹس پتہ ہے آپ کو ،تو کسی نے آج ہی توموقع ہے کہ جملوں سے صارفین کی آﺅبھگت اور خا طر تواضع کی ، کئی دکا ن ما لکا ن اور قصائیوں نے تو صا رفین کے شکوے کو بھی برا منا یا اور انہیں گوشت اور دیگر اشیا ءدینے سے انکا ر کر تے ہو ئے کہا کہ رش ہے دماغ خراب نہ کر ،جا جدھر سے سستا ملے وہی سے خریداری کر ،اس طرح کو ئٹہ اور قریبی اضلا ع سے آئے ہو ئے لو گ خود ساختہ مہنگا ئی کا شکا ر ہو ئے اور عیدالفطر سے ایک دن پہلے ہی ان پر چھری پھیر دی گئی ،کئی لو گوں نے بچوں کی ضروریا ت کو اپنے پر فوقیت دیتے ہو ئے خود جو تے اور دیگر چیزیں نہیں خریدی بلکہ وہ موچیوں سے اپنے جو تے پو لش کرا تے اور چمکا تے نظر آئے تا ہم خود ساختہ مہنگا ئی کی اس گنگا میںموچی حضرات نے بھی خوب ہا تھ دھو ڈالے اورفی جوڑا 50 سے لیکر 80روپر تک وصول کئے اگر چہ کو ئٹہ میں منگل کے روز ہوائیں چلنے سے گر می کی شدت میں کمی نظر آئی تا ہم مہنگا ئی کے ہا تھوں لو گ پریشان اور پسینے سے شرابور نظر آئے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close